منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے ارکان کو نامعلوم کالز آنے کا انکشاف،کس قسم کی ہدایات دی جاتی رہیں؟اب نامعلوم کالز کا سلسلہ نہیں چلے گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کیارکان نے نامعلوم کالز کے ذریعے مخصوص ہدایات ملنے کا انکشاف ہواہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے رکن رمیش کمار نے انکشاف کیا

کہ بعض نامعلوم کالر مخصوص ہدایات جاری کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق رمیش کمار نے بتایا کہ ماضی میں پارٹی صدر کے انتخاب کے دوران بھی ایسی کالز آئیں اور سینیٹ الیکشن میں بھی اس قسم کی کالز آسکتی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ نامعلوم کالز کے تذکرے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی نامعلوم کال کرے تو مجھے بتائیں، میری اعلیٰ سطح پر اس حوالے سے بات ہوئی ہے، اب اگر کوئی نامعلوم کال کریگا تو اسے بھگتنا پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں اب نامعلوم کالز کا سلسلہ نہیں چلے گا اور اس سلسلے کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران جب مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو کا بطور امیدوار تعارف کرایا گیا تو (ن) لیگ کے رکن حامد حمید نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سے حلف لیاجائے کہ یہ نوازشریف کومشکل میں نہیں چھوڑیں گے، نوازشریف پارٹی صدر ہوں یانہ ہوں، یہ حلف دیں کہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حامد حمید کے بیان پر (ن) لیگ کے ارکان نے تو خوشی کا اظہار کیا لیکن مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو اس مطالبے پر حیران رہ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…