اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے چوہدری نثار سے راستے جدا کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان سے راستے جدا کر لئے ہیں اور دونوں کے درمیان تمام رابطے ختم ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان موجود نہیں تھے جس کی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان
کو اجلاس میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی تھی۔ نواز شریف اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ چودھری نثار علی خان نے میرے بیانیے سے اختلاف کیا لہٰذا ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ماڈل ٹائون لاہور میں آج ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں شہباز شریف کو فی الحال ن لیگ کا قائم مقام صدر جبکہ 6مارچ کو مستقل صدر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دی گئی ہے جبکہ نواز شریف کو تاحیات ن لیگ کا قائد بنایا گیا ہے۔