منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

روم کی اس معروف ترین عمارت کا نام ’کلوسئیم ‘ہے، جانتے ہیں اس عمارت کا رنگ پاکستان کے خلاف احتجاج کیلئے لال کیا گیا ہے،کس چیز پر احتجاج کیا جا رہا ہے؟جان کر ہر پاکستانی مسلمان کا خون کھول اٹھے گا

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے دارالحکومت روم کی قدیم ترین عمارت کلوسئیم کو پاکستان کے خلاف احتجاج کیلئے لال رنگ دے دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلوسئیم نامی عمارت کو لال رنگ دینے کا مقصد پاکستان کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔ یہ احتجاج پاکستان کے ’توہین رسالت قانون‘ کے خلاف کیا گیا، جس کے متعلق دنیا میں پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے

کہ اس قانون کے تحت پاکستان میں مسیحی برادری کے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے آسیہ بی بی کی مثال پیش کی جارہی ہے۔ہفتے کی رات جب یورپ میں ویک اینڈ شروع ہو چکا تھا اس وقت کلوسئیم کی عمارت خون آلود رنگ میں نہا دی گئی اور سینکڑوں افراد اس کے گرد جمع ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان میںتوہین رسالتؐ کے جرم میں قید آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح اور بیٹی نے کلوسئیم کی عمارت کے گرد جمع ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور توہین رسالتؐ اور توہین مذہب قانون کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے خطاب کیا۔ گستاخ آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح کا کہنا تھا کہ ”میری بیوی بے گناہ ہے، اس نے توہین مذہب نہیں کی،یہ صرف مسیحیوں کے خلاف نفرت کا شاخسانہ ہے جنہیں وہاں (پاکستان میں)ناپاک سمجھا جاتا ہے۔“ جب عاشق مسیح اور اس کی بیٹی وہاں پہنچے تو پوپ فرانسس نے ان کا استقبال کیا اور عاشق کی بیٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ ”مجھے تمہاری ماں کی بہت فکر رہتی ہے اور میں اس کے لیے دعا کرتا ہوں۔“واضح رہے کہ آسیہ بی بی وہی غیر مسلم پاکستانی خاتون ہے جس کے مقدمے پر  سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے توہین رسالتؐ کے قانون کو کالا قانون قرار دیا تھا اور پھر سلمان تاثیر کے ایک حفاظتی گارڈ نے توہین رسالتؐ کے قانون کو کالا قانون قرار دینے کی وجہ سے ان کو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلتے ہوئے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سلمان تاثیر کو ہلاک کرنے والے ان کے پولیس کے دستے میں شامل حفاظتی گارڈ کا نام ممتاز قادری تھا۔ ممتاز قادری کو بعد ازاں مقدمہ کے بعد سزائےموت سنائی گئی اور اڈیالہ جیل میں ان کی سزائے موت پر عمل کرتے ہوئے انہیں پھانسی دیدی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…