بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب کو بڑی کامیابی مل گئی، احد چیمہ کے ترکی اور پرتگال میں بینک اکائونٹس کا انکشاف،کس ملک فرار ہونیوالے تھے کہ گرفتار کر لیا گیا،پنجاب کےمزید 4افسران کے گردشکنجہ کس دیا گیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن میں ملوث ہونے پر گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف چند روز میں مزید 4ریفرنس دائر کئے جائیں گے جبکہ ملزم کے دو ممالک ترکی اور پرتگال میں بینک اکائونٹس کا کھوج بھی لگا لیا گیا ہے۔ مزید سینئر افسران کی

مختلف پراجیکٹس میں مبینہ کرپشن پر گرفتاری بھی متوقع ہے۔ اخبار کی تحقیقات کے مطابق نیب پنجاب نے احد چیمہ کے خلاف 4مزید ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ریفرنسز میں لاہور میٹر بس ، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ ، اورنگ لائن میٹرو ٹرین اور رنگ روڈ تعمیر کا منصوبہ شامل ہیں۔ ایک سینئر افسر نے بتایا یہ ریفرنس آشیانہ اقبال میں لئے گئے احمد چیمہ کے 11روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران داخل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرو بس ملتان، میٹرو بس راولپنڈی ،اسلام آباد اور نندی پور کی انکوائریز نیب میں چل رہی تھیںجن کو باقاعدہ انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان پراجیکٹس میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کو چند روز میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چار سینئر افسروں نے راولپنڈی میٹرو ، ملتان میٹرو، نندی پور پلانٹ مکمل کرائے۔ رنگ روڈ منصوبے کی زمین ایکوائر کرانے میں مبینہ کرپشن پر بھی ایک اعلیٰ کو تفتیش کیلئے بلایا جائے گا۔ پنجاب کے موجودہ دور کے تین اعلیٰ افسروں کو بہت جلد شامل تفتیش کیا جائے گا۔ پنجاب کی پاور کمپنیوں کے دیگر سربراہان کو بھی شامل تفتیش کرنے کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوسرے سینئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کا فیصلہ چار روز قبل ہو چکا تھا اور ان کو مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے سے ایک روز

قبل ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا، نیب نے ان کے بیرون ممالک دو اکائونٹس کا کھوج بھی لگا لیا ہے۔ پنجاب حکومت میں تعینات ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تین روز قبل 180ایچ پر ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں پنجاب میں اہم پوسٹوں پر تعینات افسران کی متوقع گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور اسی اجلاس میں احد چیمہ کے بیرون ملک جانے کی تجویز زیر بحث آئی تھی اور انہوں نے

جمعرات کی رات لندن کیلئے فلائی کرنا تھا لیکن اس سے قبل گرفتاری عمل میں آگئی۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر ان کی عدالت میں پیشی کے دوران شدید ردعمل دکھانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں تعینات صوبائی افسران کو ایس ایم ایس کے ذریعہ پیغام دیا گیا تھا کہ وہ جمعرات کے روز پینٹ شرٹ اور ٹائی کے لباس میں اکٹھے ہوں جس سے صوبائی سروس کے

افسران نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ جمعرات کے روز چیف سیکرٹری آفس سے تمام ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ تمام سول انتظامی افسران (پروونشل مینجمنت سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس)کو حکم دیں کہ وہ جی او آر ون میں بی کام کلب میں جمع ہوں اور دفاتر میں کوئی کام نہ کریں۔ رابطہ کرنے پر پی سی ایس ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتای اکہ میسج ہمیں آیا لیک بی اے ای ایسوسی ایشن کی طرف سے کوئی باقاعدہ دعوت نہیں دی گئی جب فارمل دعوت دی جائے گی تو ہم اپنی ایگزیکٹو باڈی کی منظوری سے آئندہ لا ئحہ عمل دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…