جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

کتاب کی اشاعت کا یہ صحیح وقت ہے چونکہ یہ الیکشن کا سال ہے، کچھ لوگ ووٹ دینے جا رہے ہیں اور کچھ لینے جا رہے ہیں ، ان سب کو سوچنے اور فیصلہ کرنے کا موقع ملے گا، ریحام خان نے انٹرویو میں عمران خان کے خلاف اور سیاسی عزائم سے پردہ اٹھا دیا

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ر یحا خان نے کہا ہے کہ اپنی کوتاہیوں کا الزام کسی دوسرے پر لگادینا آسان ہے، مجھ پر استعمال ہونے کا الزام لگانے والے نے خود مجھے بری طرح استعمال کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ریہام خان کا کہنا تھا کہ کیا مجھے نواز شریف نے کہا کہ میں عمران خان سے شادی کروں، کیا نواز شریف نے طلاق کرائی، یہ کہنا کہ مجھے کوئی استعمال کرسکتا ہے، میری تضحیک ہے۔کتاب کی اشاعت کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا

کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ کتاب کی اشاعت کا صحیح وقت ہے، یہ الیکشن کا سال ہے کچھ لوگ ووٹ دینے جا رہے ہیں اور کچھ ووٹ لینے جا رہے ہیں، ان سب کو سوچنے کا موقع ملے گا کہ پاکستان کی ضروریات کیا ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ لندن اسی لیے آئی ہوں تاکہ اپنی کتاب کی رونمائی کرسکوں کیونکہ ایک بار یہ کتاب لانچ ہوجائے پھر کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے لیے پاکستان میں حالات ایسے مشکل بنا دیے تھے جس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی۔ریحام خان نے مزید کہا کہ میری زندگی ای سی جی کی طرح ہے جس میں اتار چڑھا ہیں جب کہ مردہ لوگوں کے ای سی جی میں اونچ نیچ نہیں ہوتی، کوئی ان کی کتاب کا مسودہ پڑھ رہا تھا اور کہنے لگا یہ ایک جذباتی کتاب ہے ایسا لگتا ہے بالی وڈ فلم ہے۔انٹرویو کے دوران ریحام خان نے اشاروں کنایوں میں اپنے سابق شوہر اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے دھمکانے کی کوشش کرنے والوں نے اپنا ہی نقصان کیا ہے جب کہ دھمکیاں دینے والوں کو میں نے کتاب میں زیادہ جگہ دی ہے۔ریحام خان نے اپنی کتاب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری ذمہ داری ہے میں نے جو چیزیں دیکھیں انھیں سچائی کے ساتھ بتاؤں،اتناعرصہ میرے بارے میں جو کہا گیا اور لکھا گیا اس پرزیادہ حساس نہیں رہی لیکن اب میں بھی آگے دیکھنا چاہتی ہوں۔سیاست میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے

ایک سوال پر ریحام خان نے کہا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں نوجوان سیاستدانوں کی تربیت کرسکوں کیونکہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں سیاست میں آؤں۔ریحام خان نے کہا کہ یہی میری کتاب کی اشاعت کا صحیح وقت ہے چونکہ یہ الیکشن کا سال ہے کچھ لوگ ووٹ دینے جا رہے ہیں اور کچھ ووٹ لینے جا رہے ہیں، ان سب کو سوچنے اور فیصلہ کرنے کا موقع ملے گا، ایک دفعہ کتاب لانچ ہو گئی تو پھر کوئی کسی کا کیا بگاڑ سکتا ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ میں سیاست میں آؤں، ریحام نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کے خلاف اور سیاسی عزائم سے پردہ اٹھا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…