کراچی (این این آئی)کراچی میں گزشتہ 2 سال سے ہیٹ ویو کا شکار ہونے کے بعد ایک بار پھر اسی موسم کی طرف جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہوگیا ہے۔
21فروری بروز بدھ دن 11 بجے تک درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47فیصد ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چند دنوں میں کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے اور پارہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔