اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی جبکہ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے ملزم کے چچاآفتاب عالم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے رکن بھی ہیں،آپ کے مقدمے پراثراندازہونے کاپتہ چلاتوایکشن لیں گے۔ملزم کے چچا نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مجاہد کے والد سے بیرون ملک رابطہ کیاہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مفرورملزم قانون کے ہاتھ آہی جاتا ہے،جلدیاتاخیر سے ملزم نے پکڑے جاناہے، چیف جسٹس نے کہا کہ مفرورملزم کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کب تک ملزم کو گرفتار کر لیں گے؟،اس پر ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کررہے ہیں،پولیس حکام کا کہناتھا کہ امید ہے ملزم کوجلدگرفتارکرلیاجائے گا۔سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک نتائج دیں۔