اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے معاملے پر چار معاونین مقرر کر لیے۔گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار مولانا اللہ وسایا کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی، عدالت کی معاونت کے لیے چار معاونین نامزد کیے گئے ۔
معاونین میں ڈاکٹر محسن نقوی، صاحبزادہ ساجد الرحمن،مفتی حسین بنوری، اور ڈاکٹر حسن مدنی شامل ہیں، عدالت کی جانب سے چاروں معاونین کو درخواست کی کاپی اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درخواست گزار کو کل دلائل پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج جمعرات گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔