جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

کپتان کے کیا ہی کہنے۔۔ویسے ہی تو لوگ خان کے دیوانے نہیں لوگ ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجتے رہے اور عمران خان نے وراثت میں ملنے والے پونے 5کروڑ روپے کینسر کے مفت علاج کیلئے پاکستانیوں کو دیدئیے

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے وراثت سے ملنے والی زمین بیچ کر پونے 5کروڑ روپے شوکت خانم کینسر ہسپتال کو عطیہ کر دئیے، سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا چیئرمین تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ذاتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے وراثت میں ملنے والی زمین جس کی مالیت

پونے 5کروڑ روپے تھی بیچ کر شوکت خانم کینسرہسپتال کو عطیہ کر دی تھی۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماہانہ آمدنی چند لاکھ روپے ہے اور انہوں نے وراثت سے ملنے والے اثاثوں کی رقم سے ایک پیسہ بھی اپنے پاس نہیں رکھا اور سارا کا سارا شوکت خانم کینسر ہسپتال کو دیدیا جبکہ دوسری جانب لوگ ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیج دیتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک عمران خان ہیں جو اپنا پیسہ بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال پر لگارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…