جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اچھے کام کی تعریف ،چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اپنے ذاتی اکاؤنٹس سے معروف شخصیت کوایک لاکھ روپے کا انعام دیدیا،چیک پہنچادیاگیا

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کراچی کے جناح اسپتال میں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دے دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام کا چیک جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو موصول ہوگیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ذاتی اکاوٹنس سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا ہے جسٹس ثاقب نثار نے گذشتہ ہفتہ کی دوپہر جناح اسپتال کے اچانک دورے کے

دوران ایمرجنسی، نیوروسرجری، آئی سی یو، اور ریڈیالوجی سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا تھا اوروہاں فراہم کی جانے والی علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناح اسپتال انتظامیہ کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیف جسٹس کی جانب سے انعام کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو فون پرمبارکباد دی ۔ سید ناصر شاہ نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت جناح اسپتال سے مالی تعاون جاری رکھے گی اور علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…