اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 8 سالہ بچہ شہید ٗپاک فوج نے جواب میں انتہائی قدم اُٹھالیا،متعدد بھارتی فوجی ہلاک

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ کا یہ واقعہ ایل او سی کے قریب جاجوٹ گاؤں میں پیش آیا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا استعمال کیا گیاٗ ایل او سی پر معصوم نہتے شہریوں کو بیدردی سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت نے ایل او سی پر

جاجوٹ گاؤں کے 8 سالہ ایان کی جان لے لی اور بھارتی فوج کی شہریوں کے خلاف کارروائیاں بھارت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں۔پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی بچے کو شہید کرنے والی بھارتی چیک پوسٹ کو تباہ کر کے دو فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں دو بھارتی فوجی ہلاک بھی ہوئے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…