منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

سازشی عناصر نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ کرسکتے ہیں نہ (ن)لیگ میں پھوٹ ڈلوا سکتے ہیں،رانا تنویر حسین

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

شیخوپورہ(آئی این پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سازشی عناصر نوازشریف کو نہ تو سیاست سے آئوٹ کرسکتے ہیں نہ (ن)لیگ میں پھوٹ ڈلوا سکتے ہیں، نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں ان کو سیاست سے دور کرنے کا مقصد دراصل پاکستان کو عدم استحکام پیدا کرنا اور ملک جاری تیز فتار ترقی کو سبو تاژ کرنا ہے ۔

نواز شریف کے خلاف نا اہلی کے فیصلے سے مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت اور ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ،جس کا واضح ثبوت مسلم لیگ (ن) کے تا ریخی جلسے اور چکوال کے بعد لو دھراں کے ضمنی الیکشن میں شاندار کا میابی ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر انصاف کا دوہرا معیار کسی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، نواز شریف کو بے توقیر کرنا دراصل 20کروڑ پاکستانی عوام کے محبوب لیڈر اور ووٹ کے تقدس ،عوامی امنگوں کی توہین کرنے کے مترادف ہے۔ وہ ہفتہ کو این اے 132کے نواحی علاقہ جلال پور میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر امیدوار پی پی 165میا ں عبدالرئوف ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، عقیل احمد بھٹی ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چو دھری ارشد حبیب ، یوسی چیئر مینز چودھری مظہر چٹھہ ، ملک ظہیر احمد ، ملک نوید محمود چوہان ، چودھری شہباز اصغر مرحبا والے سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی اداروں کو اپنی آئینی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنا ہو گا اس سے ہی اداروں کے مابین ٹکرائوتصادم سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا نواز شریف کی موجودہ تحریک اقتدار کی نہیں بلکہ ووٹ کے تقدس اور نظام عدل کی بحالی کی تحریک ہے اب ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ملک کے روشن ، مضبوط اور خوشحال مستقبل کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھجوانے کا فیصلہ قومی اتفاق رائے سے ہو گا سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے جس نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس ایشو پر سیاست کرنے سے تمام جماعتوں کو اجتناب کرنا ہو گا رانا تنویر حسین نے کہا کہ شیخوپورہ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے آج کمپنی با غ میں ہو نیوالہ نواز شریف کا جلسئہ تمام ریکارڈ تو ڑ دے گا جلسے کی تما م تیاریا ں مکمل کرلی گئی ہیں آج شیخوپورہ میں شیر دھاڑے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…