منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

عوام کے منتخب نمائندوں کو چور ، ڈکیت اور سسلین مافیا کہہ کر کونسے آئین کی تشریح کی جا رہی ہے؟ مریم نوازنے سسرال پہنچتے ہی عدلیہ پر بڑا حملہ کر دیا،چیف جسٹس کو نشانہ بناڈالا

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مانسہرہ میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن کے سلسلے میں ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عدلیہ پر اب تک کی سب سے سخت ترین تنقید کرتے ہوئے براہ راست سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو کس نے حق دیا ہے کہ آپ ایسے ریمارکس دیں

جس سے نواز شریف کی تذلیل ہوتی ہے۔عوام کے منتخب نمائندوں کو چور ، ڈکیت اور سسلین مافیا کہہ کر کونسے آئین کی تشریح کی جا رہی ہے؟ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ۔ مریم نواز نے سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت وہ ہوتی ہے جب ایک مولوی چیف جسٹس کا نام لیکر گالیاں نکالتا ہے، توہین عدالت پرویز مشرف نے کی نواز شریف نے نہیں کی۔ نواز شریف کی صاحبزادی نے اس موقع پرجلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اب اپنے ووٹ کا تقدس حاصل کرنا ہے۔نواز شریف کا فیصلہ اب عدالت نے نہیں بلکہ آپ لوگوں نے کرنا ہے۔ جب چیف جسٹس وہ زبان استعمال کریں گے جو نواز شریف کے سیاسی مخالفین استعمال کرتے ہیں تو پھر جواب بھی چیف جسٹس کو وہی دیا جائے گا جو نواز شریف کے سیاسی مخالفین کو دیا جاتا ہے۔ آئین کی توہین تو یہ ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم کا کبھی تختہ الٹ دیا جاتا ہے، کبھی اسے ہائی جیکر بنا دیا جاتا ہے، کبھی پھانسی کی سزا سنا دی جاتی ہے اور کبھی جلاوطن کر دیا جاتا ہے۔ مریم نواز نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں جہانگیر ترین کا بیٹا تحریک انصاف کا امیدوار تھا، جہانگیر ترین وہ شخص تھا جو تحریک انصاف میں عمران خان سے بھی مضبوط شخص ہے اور پھر لوگوں نے دیکھا کہ نواز شریف کا ایک گمنام سپاہی آیا

اور جہانگیر ترین کے بیٹے کوچاروں شانے چت کر دیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مہرہ بن کر امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا،تم جھوٹے، تمہارے الزامات جھوٹے، تمہارے منصوبے جھوٹے، تمہاری تبدیلی جھوٹی، تمہارے بلین ٹری جھوٹے۔ مریم نواز نے عمران خان پر کڑے وار کرتے ہوئے کہا

کہ سپریم کورٹ نے تمہیں جو امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ دیا وہ نواز شریف کی مخالفت کرنے پر تمہیں ملا ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے جلسے کے شرکا سے نعرے بھی لگوائے کہ ووٹ کو۔۔عزت دو۔ مریم نواز کے خطاب کے آخر میں 1965کی جنگ میں پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بنایا جانے والا جنگی ترانہ ساتھیو ! مجاہدو! جاگ اٹھاہے سارا وطن بھی خصوصی طور پر چلایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…