جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، سیاستدانوں، وکلا رہنمائوں، سول سوسائٹی کے اراکین کی شرکت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تعزیت کے بعد مغفرت کی دعا کی

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف وکیل اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، سیاستدانوں، وکلا رہنمائوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف وکیل اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا

جس میں سیاستدانوں، وکلا رہنمائوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نےشرکت کی۔ قرآن خوانی کا انعقاد ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا ۔ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودیؒ کے جماعت اسلامی سے منحرف صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی نے قرآن خوانی کے بعد دعا کرائی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عاصمہ جہانگیر کی خدمات کے پیش نظر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاسٹل کو عاصمہ جہانگیر آڈیٹوریم اور لائبریری کو عاصمہ جہانگیر لائبریری سے منسوب کر دیا۔ قبل ازیں وکلا نے ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات کا تیسرے روز بھی سوگ منایا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر ، انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور عاصمہ جہانگیر کیلئے دعائے مغفرت کی۔خیال رہے کہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے گھر میں صبح کے وقت انتقال کر گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے وہ نواز شریف اور ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے موبائل کال پر محو گفتگو تھیں۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ دو روز قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ ایل سی سی گرائونڈ میں ادا کی گئی تھی جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

سید حیدر فاروق مودودی نے عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…