پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عاصمہ جہانگیر قادیانی، سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کون کروانا چاہتاتھا نامور وکیل مخلوط نماز جنازہ چھوڑ کر چلا گیا، شہباز شریف کیوں شامل نہ ہوئے پیپلزپارٹی کی کونسی اہم شخصیات پہلی صف میں کھڑی تھی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں کون شامل ہوا اور کس نے نماز جنازہ نہیں پڑھی، اہم شخصیات کے نام سامنے آگئے۔ پاکستان کے موقر اخبار روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیت کی وجہ سے جنازہ پڑھے بغیر واپس آگئے تھے کیونکہ ابھی عاصمہ جہانگیر کی میت آنے میں دیر تھی۔ خیال رہے کہ

عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ کی جانب سے نماز جنازہ کا وقت 2بجے بتایا گیا تھا تاہم میت 3بجے لائی گئی اور 10منت بعد ہی ان کی آخری آرام گاہ واقع بیدیاں روڈ فارم ہائوس روانہ کر دی گئی تھی۔ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکولر طبقے کی طرف سے عاصمہ جہانگیر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ مرداد علی شاہ کی جانب سے لکھے خط میں دی گئی تجاویز کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو عاصمہ جہانگیر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور ایک روزہ سوگ منا کرقومی پرچم سرنگوں رکھنے کیلئے اپیل کی تھی۔ نواز لیگ کے سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی اپیل بھی مکمل نظر انداز کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی عاصمہ جہانگیر کی نما ز جنازہ میں شریک نہ ہوئے۔ اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے لاہور کے ایک روزنامہ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے شوہر طاہر جہانگیر کے قادیانی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ اس انٹرویو کی وجہ سے ہی عمومی رائے یہی تھی کہ قادیانی سسرال ہونے کی وجہ سے ان کا تعلق بھی اسی جماعت سے ہے۔ عاصمہ جہانگیر سگریٹ نوشی کیا کرتی تھیں، قیاس کیا جاتا ہے کہ سگریٹ نوشی کا بھی ان کی خرابی صحت میں ہاتھ رہا۔ عاصمہ جہانگیر

کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی بھی شریک ہوئے تھے جبکہ ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابولاعلیٰ مودودیؒ کے جماعت اسلامی سے منحرف صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی تھی۔ حیدر فاروق مودودی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے عاصمہ جہانگیر کے بچوں کا بھی نکاح پڑھایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…