سینیٹ انتخابات کیلئے 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ،24کے منظور کر لیے گئے ،تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

12  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن پنجاب نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم سمیت 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جبکہ جانچ پڑتال کے بعد 24 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے، کاغذات کی سکروٹنی کے عمل کے دوران اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ اسحاق ڈار کے وکلاء نے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں جنرل نشست اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر علیحدہ علیحدہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل پیر کی دوپہر تک ملتوی کردیا تھا۔اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشااللہ بٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں اور اپنے اقرار نامے پر خود دستخط نہیں کر سکتے جبکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت انہیں اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔تاہم ریٹرنگ افسر نے اپنے فیصلے میں اشتہاری ہونے کو بنیاد نہیں بنایا صرف اقرار نامے کے معاملے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔ سینیٹ انتخابات کی ضابطے کے مطابق امید وار کو ہر نشست کے لیے علیحدہ اکاؤنٹ کھلوانا لازمی ہے۔تاہم ریٹرنگ افسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار نے صرف ایک نشست کے لیے بینک اکاؤنٹ کھلوایا جو سینیٹ انتخابات کے ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کے وکلاء کی جانب سے جو دلائل پیش کیے گئے ہیں ان میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نے ایک بینک اکاؤنٹ کھلوایا ہے جس سے وہ دونوں نشستوں پر انتخابی مہم کے حوالے سے اخراجات کریں گے۔ اسحاق ڈار کے وکلاء کی جانب سے بینک سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا تاہم ریٹرنگ افسر نے ان کے دلائل اور سرٹیفکیٹ کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی کے اعتراضات کو قبول کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا۔سکروٹنی کے عمل کے دوران اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

جبکہ اسحاق ڈار کے وکیل نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹرنگ افسر کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ووفاقی وزیر حافظ عبدالکریم ، آزاد امیدوار سرفراز قر یشی، بلال بٹ اور عثمان خان زئی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔ جبکہ آصف کرمانی ، حنا ربانی کھر، ہارون اختر ،عندلیب عباس ،شہزاد خان ،چوہدری سرور ،کامل علی آغا،رانامحمود الحسن ، شیزا فاطمہ ، سمیع اللہ چودھری،مصدق ملک،شکیل اعوان ،ولیم مائیکل، نواز ش علی پیرزادہ، نصیربھٹہ ،رانا مقبول،زبیر گل، شاہین خالد بٹ،

کامران مائیکل، آصف جاوید، سعدیہ عباسی، نزہت صادق، وکٹر زاریا اور حامعراج کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں ۔اسحاق ڈار کے کاغذات مسترد ہو نے پر تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا جبکہ اسحاق ڈار کے وکلاء اور حامیو ں کی جانب سے نعری بازی کی گئی ۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 15 فروری تک دائر کی جا سکیں گی۔ان اپیلوں پر فیصلہ 17فروری تک کیا جائے گا اور امیدواروں کی حتمی فہرست 18فروری کو شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19فروری مقرر کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…