ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عاصمہ جہانگیرنےبابری مسجد کی شہادت کے ذمہ دار اور مسلمانوں کے قاتل ہندو انتہا پسند لیڈر بال ٹھاکرے سے ملاقات کیوں کی؟پہلی بار سچ قوم کے سامنے آگیا، جان کر آپ بھی ملک کی مایہ ناز وکیل پر فخر کرینگے

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عاصمہ جہانگیر کی بھارت میں ہندو انتہا پسند لیڈر بال ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کی تصاویر کی وجہ سامنے آگئی۔ ایک انٹرویو کے دوران عاصمہ جہانگیر نے بھارت میں ہندو انتہا پسند لیڈر بال ٹھاکرے کے ساتھ تصاویر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہندو انتہا پسند لیڈر بال ٹھاکرے کے ساتھ میری تصاویر کو پاکستان میں بری طرح اچھالا گیا اور

بہت منفی پروپیگنڈا کیا گیا لیکن کسی نے اس ملاقات کی وجہ جاننے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی مجھ سے اس حوالے سے پوچھا گیا۔ عاصمہ جہانگیر نے بال ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت میں جاری مذہبی فسادات کی وجہ بھارت بھیجا گیا تھا۔تا کہ میں اس بارے میں تحقیقات کر سکوں۔اور مجھے اس کے اوپر ایک مکمل رپورٹ بنانی تھی۔اور جب کسی بھی واقعے کے اوپر کوئی رپورٹ تیار کرنی ہوتی ہے تو پھر اس متعلق تمام لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں اور میں گجرات اور بمبئی میں جاری مذہبی فسادادت کے شکار لوگوں سے بھی ملی تھی لیکن میری و ہ تصاویر تو کسی نے شئیر نہیں کی۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ کاش میں ان لوگوں کے ساتھ بھی اپنی تصاویر لوگوں کو دکھاتی جو وہاں پر مذہبی فسادات کا شکار ہوئے۔عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ یو این کی ویب سائٹ پر میری یہ رپورٹ بھی موجود ہے۔اور اس رپورٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں ہندو انتہا پسندوں کی تعریف نہیں کر رہی۔بلکہ اس رپورٹ میں ان کی میں نے بہت زبردست طریقے سے مذمت کی ہے۔میں وہاں ان کو کوئی چائے پانی پوچھنے نہیں گئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کچھ مذہبی اور کنزرویٹو حلقے عاصمہ جہانگیر کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتے تھے جبکہ ان کے خیالات کو لبرل اور سیکولرازم قرار دیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…