اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ زینب کے قاتل عمران علی کے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں عاصمہ جہانگیر نے پی ایف یو جے کے وکیل کے طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین ہمیشہ الزام لگاتے تھے کہ وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرتی ہیں لیکن جو لوگ ان سے پیار اور محبت
کرتے تھے ان کا خیال تھا کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے بہت بڑی جدوجہد کر رہی ہیں۔آپ کو یاد ہو گا کہ کچھ روز پہلے ایک کیس تھا جس میں ٹی وی اینکر کے خلاف سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ تو اس کیس میں جس روز ہماری لاہور میں چیف جسٹس کی عدالت میں پیشی تھی تو اس روز بھی عاصمہ جہانگیر سے بات ہوئی اور یہ طے ہوا تھا کہ وہ اس کیس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گی۔