اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے عاصمہ جہانگیر سے ٹیلیفون پر بات کر رہے تھے۔ اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک شادی میں شرکت نہ کر سکے اس لئے وہ آج دن کے وقت عاصمہ جہانگیر سے فون پر بات کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک چیخ کی آواز سنی اور بچوں کی آوازیں آئی ۔ میں سمجھا شاید
کسی بچے کو کوئی مسئلہ ہو گیا جب کچھ دیر بعد میں نے دوبارہ عاصمہ جہانگیر کو ٹیلیفون کیا تو ان کی ملازمہ نے فون اٹھایا اور بتایا کہ بی بی جی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی ہسپتال میں لے گئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ان کی فوراً تدفین ممکن نہیں۔ انہیں 1یا 2روز میں دفنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی بیٹی اور اہل خانہ بیرون ملک ہیں ان کی وطن واپسی تک ان کی میت کو مقامی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔