پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

دھمکیاں ملتی ہیں کہ تم کل کا سورج نہیں دیکھو گے،سیاست چھوڑ دی اب ۔۔! پیرحمیدالدین سیالوی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن ) پیرحمیدالدین سیالوی نے دھمکی آمیز پیغامات ملنے کا انکشاف کردیا۔ دھمکیاں ملتی ہیں کہ تم کل کا سورج نہیں دیکھو گے۔ سیاست چھوڑدی،رانا ثناء4 سے استعفیٰ کے مطالبہ پرقائم ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیرحمید الدین سیالوی نے اہم انکشافات کردیے۔ کہتے ہیں دھمکیاں ملتی ہیں کہ تم کل کا سورج نہیں دیکھو گے۔پیر سیالوی نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں دھمکیاں کیوں مل رہی ہیں۔

کسی سے پیسے لے کر بزرگوں کو کیا منہ دکھاؤں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیال شریف آمد سے متعلق پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ شہباز شریف خود آیا اور پاؤں پکڑے۔ میں نے نہیں بلایا تھا۔نظام الدین سے سیاست چھوڑنے کافیصلہ واپس لینے کا کہا ہے۔پیر سیالوی نے اپنے بیٹے قاسم سیالوی سے متعلق کہا کہ قاسم سیالوی سیاسی جماعتوں سے تعلق نہ رکھے،قاسم سیالوی کو الیکشن کی اجازت نہیں دی۔ سیاست چھوڑ دی لیکن ختم نبوت میں ترمیم کے معاملے پر رانا ثناء4 سے استعفیٰ کے مطالبہ پرقائم ہوں۔واضح رہے کہ پیرآف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی نے بھی تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں جلسے سے پہلے فون کال پردھرنا دینے کیلئے کہا گیا۔ خفیہ طاقتیں پیر سیال شریف کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں نظام الدین کے مطابق مجھے بھاری رقم کی بھی پیشکش کی گئی جس پر میں نے جواب دیا ”آپ کوئی اورگھردیکھیں”۔نظام الدین سیالوی نے مزید بتایا کہ مذہبی معاملے کوسیاسی بنانے کی کوشش میں نے ناکام بنائی، پیرآف سیال شریف کے بیٹے قاسم سیالوی کو بھی خفیہ طاقتوں نے غلط گائیڈ کیا۔ختم نبوت قانون میں متعلق ترمیم کے حوالے سے نظام الدین سیالوی نے کہا تھا کہ رانا ثناء4 اللہ کی وضاحت پرمطمئن ہیں۔کچھ عناصرچاہتے ہیں ہم مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہوں۔ ایک کوشش ناکام ہونے پراب مزید کوششیں ہورہی ہیں۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…