پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں تبدیلی 15 ہزار روپے والے فون کی نئی قیمت کیا ہو گئی؟

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کو پر لگ گئے ہیں، موبائل فونز مہنگے ہو گئے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے موبائلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، موبائل خریدنے والے بھی موبائل مہنگے ہونے سے پریشان ہیں، ایک نجی ٹی وی

چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ایک دکاندار نے کہا کہ جب ڈالر 105 پر گیا تو اس وقت موبائل کی قیمتوں میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہو گیا اور جب ڈالر 108 روپے پر گیا تو ہزار روپے بڑھ گئے۔ اس طرح قیمتیں بڑھتی گئیں، ایک اور دکاندار نے کہا کہ ایک موبائل پر پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے، کمپنی نے بھی بڑھائے ہیں اور جو باہر سے کیری کٹس آتی ہیں ان پر بھی پانچ پانچ سو روپیہ بڑھا ہے، اس موقع پر ایک گاہک نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں موبائل کا سیٹ 26 سو روپے کا لے کر گیا تھا اب دکاندار اس کی قیمت 28 سو سے 3 ہزار بتا رہا ہے، موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی درآمد پر ٹیکسز بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے موبائل کی سمگلنگ بڑھ گئی ہے، جس کی روک تھام کے لیے حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے،جہاں سستے موبائلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں مہنگے داموں فروخت ہونے موبائل فونز کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔  بھی موبائل مہنگے ہونے سے پریشان ہیں

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…