ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان بال بال بچ گئے،ریحام خان ایسی بھی ہونگی کسی نے سوچا تک نہ تھا ،رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، لوگوں کو کیاکہتی رہیں اور خود کیسی نکلیں، دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کے ساتھ شادی شدہ زندگی کے 12سال بہت برے اور مشکل گزرے، طلاق نہ دیتا تو شاید مارا جاتا، میری فیملی بہت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، تمام لوگ پڑھے لکھے ہیں، ریحام خان ہمارے خاندان میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھی، اسے پڑھنے کا بالکل شوق نہیں تھا، میرے سامنے کوئی ڈگری نہیں لی، عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز کا نجی ٹی وی کو انٹرویو ،

اگر ڈاکٹر اعجاز مجھ پر تشدد کرتے ہوتے تو آج میں یہاں نہ بیٹھی ہوتی، ڈاکٹر اعجاز کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر سماویہ نے ریحام خان کے پہلے شوہر پر تشدد کے الزامات مسترد کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ ریحام خان کے ساتھ شادی شدہ زندگی کے 12سال بہت برے اور مشکل گزرے، طلاق نہ دیتا تو شاید مارا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کی خاطر ریحام خان کے ساتھ گزارا کرنے کی کوشش کی تاہم جب معاملات حد سے گزر گئے تو انہیں طلاق دیدی۔اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر سماویہ نے ریحام خان کی جانب سے اپنے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دوسروں کی عزت کرنا آتی ہے اور اپنی کروانا بھی آتی ہے۔ اگر ڈاکٹر اعجاز مجھ پر تشدد کرتے ہوتے تو آج میں یہاں نہ بیٹھی ہوتی۔ ریحام خان کی تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان انتہائی تعلیم یافتہ اور پڑھا لکھا ہے ، ریحام ہماری فیملی میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھیں ، انہوں نے میرے سامنے نہ کوئی ڈگری لی اور نہ ہی انہیں پڑھنے کا شوق تھا۔ ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے

ان کو پڑھنے سے روکا اور وہ چھپ چھپ کر پڑھتی تھی لیکن میں نے اسے کیوں روکنا ہے اگر ایسی بات ہوتی تو میں کسی ان پڑھ سے شادی کر لیتا، میری دوسری بیوی بہت پڑھی لکھی ہے اور میں نے اس کو مکمل آزادی دی ہے اور زندگی کے ہر سٹیج پر سپورٹ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…