پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوامی نیشنل پارٹی کی ایک بڑی اور اہم وکٹ گر گئی،اہم سیاسی رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک بڑی اور اہم وکٹ گر گئی ۔ حلقہ پی کے 25مردان سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی غنی داد خان مرحوم کے بھائی امیر فرزند خان اپنے خاندان، ورکروں اور دوستوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ممبر گڑھی دولت زئی اسفندیار خان کی زیر صدارت امازو گڑھی مردان میں ایک بڑے پر ہجوم جلسے میں صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان،

صوبائی وزیر صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی اور ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان اور مجاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شمولیتی جلسے سے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان ، مجاہد خان اور ضلعی کونسل کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے امیر فرزند خان اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف مزید مستحکم ہوجائیگی۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں وہ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں اور جتنے بھی نظریاتی ورکرز ہیں اور ملک و قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ عمران خان امید کی آخری کرن ہے جو کہ پاکستان کو ایک کامیاب ملک بنا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منشور پر قائم ہیں ہم نے صوبے میں امن قائم کیا ۔ اداروں کی بحالی یقینی بنائی اور صوبے میں کرپشن کو ختم کیا ۔ انہوں نے اے این پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا پورے ملک کا کرپٹ ترین صوبہ تھا مگر آج عمران خان کی عظیم قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کی میرٹ پالیسی کی بدولت خیبر پختونخوا کا شمار پاکستان کے ٹاپ صوبے کے طور پر کیا جاتا ہے ۔

جہاں پر لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات مل رہی ہیں۔ پولیس حقیقی معنوں میں عوام کے مال و جان کی محافظ ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں سب کچھ بکتا تھا۔ نوکریوں اور ٹھیکوں کے جمعہ بازار لگتے تھے اور انہوں نے اپنے آباؤ اجداد کے ناموں پر بنائی گئی اداروں میں بھی کرپشن کی انتہا کردی تھی۔ اور ان کرپٹ لیڈروں کی وجہ سے آج عوامی نیشنل پارٹی مکمل طورپر ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018 کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کو الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار بھی نہیں مل سکے گا۔

محمد عاطف خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تنظیمی لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور پورے پاکستان میں لوگ ہر جگہ پی ٹی آئی میں شمولیت کررہے ہیں ۔ اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے الیکشن میں یہ سونامی تمام پارٹیوں کو بہالے جائیگی۔ اب عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے کہ مولانا بھی اسلام کے نام پر اسلام آباد کے مزے لوٹتا رہا ہے ، روٹی کپڑا اور مکان والوں نے کپڑے کی جگہ لوگوں کو کفن دئیے اور انکی روٹی بھی ان سے چھین لی جبکہ مسلم لیگ (ن) بھی کرپٹ اور مطلب پرست سیاستدانوں کا ٹولہ ہے

ان کا لیڈر کرپشن کی وجہ سے نااہل کردیا گیا ہے۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں اور اپنے آنیوالے روشن کل کیلئے عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بنانا ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی نے بھی عوامی نیشنل پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “لالٹین تباہ دے” ہم نے ان کا جنازہ صوابی سے نکال دیا ہے ۔ چارسدہ میں بھی یہ پارٹی ختم ہوچکی ہے اور اب مردان والوں نے بھی ثابت کیا کہ یہ پارٹی پوری طرح ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت بنائیگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس قوم کو ایک وژن دیا ایک سوچ دی اور آج ہر کوئی اپنے حق کی جنگ لڑ رہا ہے اور عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرکے ایک نیا پاکستان بنا رہے ہیں ۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پور ا کیا اور آج لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات انکی دہلیز پر مل رہی ہیں ، صحت کا انصاف کارڈ کی بدولت غریب نادار اور مستحق لوگوں صحت کی بہترین سہولیات مل رہی ہیں ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس کے ذریعے ایک ترقی یافتہ مملکت کا بنیاد رکھا اور آج ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ہم ترجیح دیتے ہیں اور ان کے لئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ سابقہ ادوار میں لوگ الیکشن جیت کر عوام کو بھول جاتے تھے اور اپنی تجوریاں بھرتے تھے ۔ مگر آج وہ نظام ہم نے یکسر تبدیل کردیا ہے ۔ آج ہر فیصلہ میرٹ پر اور غریب کی فلاح و بہبود کیلئے ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…