اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو لودھراں میں جلسہ کرنے سے روک دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 154کے ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے آج لودھراں میں جلسہ کرنا تھا ۔لیکن الیکشن کمیشن نے جلسہ کرنے سے روک دیااور عمران خا ن کو
جلسے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ریٹرنگ افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں ،واضح رہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین امیدوار ہیں اور 12 فروری کو اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہونا ہیں۔