بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگی، احسن اقبال

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،واشنگٹن(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگی ، پاکستان،امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کے بغیرافغان تنازعہ کاحل ناممکن ہے،پاکستان اور امریکا کے درمیان جلد اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا، پاکستان اورامریکا بہت سے معاملات میں مل کرکام کرسکتے ہیں ، پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگی ۔

باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،بھارت افغانستان میں دہشتگردی کررہا ہے،امریکا پاکستان کی اقتصادی امداد نہیں روک سکتا،یکطرفہ طور پر امریکا کے سیکیورٹی خدشات دور نہیں کیے جاسکتے،ایک دوسرے سے جنگ میں نہیں، ترقی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کو داخلی سطح پر کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،نواز شریف سے متعلق فیصلے سے سپریم کورٹ کا وقار متنازع ہوا،افسوس کہ وزیراعظم کوڈیڑھ لاکھ کی فرضی تنخواہ پرفارغ کردیا گیا، سی پیک کوکامیابی سے آگے لے جارہے ہیں،بھارتی حکومت کوسی پیک کی مخالفت پرتنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ سی پیک سے بھارت کوبھی فائدہ ہوگا۔واشنگٹن میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پرنظرہے تاہم سازش کی فکرنہیں، اپنا گھرمضبوط کرنا چاہتے ہیں، عزت نفس والی قوم ہیں، برطانیہ سے آزادی اسی لیے حاصل کی، پاکستان اورامریکا کے سیکیورٹی خدشات ختم ہونا چاہئیں، امریکا سے امداد نہیں آبرومندانہ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پابندیوں کا نقصان پاکستان کے ساتھ امریکا کو بھی ہوا، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے بدترین امریکی پابندیوں کا سامنا کیا، پاکستان کودبامیں لانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی جب کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلیے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے بعض ممالک پاک امریکا تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان میں دہشتگردی کررہا ہے، افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اوررہیں گے، افغانستان کا امن ہمارے لیے اہم ہے اور امریکا بھی ہمارے لیے اہم ہے اور ہم مل کرافغانستان میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔احسن اقبال کا امریکا سے متعلق مزید کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھرکی ٹیکنالوجی کا لیڈرہے ۔

پاکستان کی علاقائی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پراچھے تعلقات چاہتے ہیں، تشدد ترقی کا دشمن ہے اور ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، ہماری حکومت ملک میں امن وامان واپس لے آئی، دہشتگرد اچھا یا برا نہیں، دہشتگرد تو دہشتگرد ہے، دہشتگرد سب کیدشمن ہیں ۔

عالمی برادری مل کرمقابلہ کرے، دہشتگردوں کے خلاف معلومات دیں پھر ہم کارروائی کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ دوسروں سے جنگ کے بجائے ترقی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے بجلی بحران ختم کیا، 11 ہزارمیگاواٹ بجلی بنائی اورمعیشت بہترکی، آئندہ نسلوں کونفرت اورتعصب سے پاک پاکستان دینا چاہتے ہیں، سی پیک کوکامیابی سے آگے لے جارہے ہیں اورسی پیک میں غیرملکی سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں۔

بھارتی حکومت کوسی پیک کی مخالفت پرتنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ سی پیک سے بھارت کوبھی فائدہ ہوگا۔پاناما فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ افسوس کہ وزیراعظم کوڈیڑھ لاکھ کی فرضی تنخواہ پرفارغ کردیا گیا، نوازشریف کے خلاف فیصلہ پاکستانی قوم نے تسلیم نہیں کیا، توہین عدالت نہیں کررہے لیکن فیصلے پرپوری دنیا نے سوالات اٹھائے اور سپریم کورٹ کومتنازعہ بنانے والے فیصلے نہیں ہونا چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…