ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی کے عزیر بلوچ کے ’’کلبھوشن‘‘سے تعلقات سامنے آئے عابد باکسر کس کیلئے کام کرتا تھا، سابق ان کائونٹر سپیشلسٹ کے کالج فیلو اور ملک کے معروف صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر ڈالا

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ ان کائونٹرز سپیشلسٹ میں شمار ہونےو الا عابد باکسر ان کا کالج فیلو رہا ہے۔ عامر متین کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کےکیرئیر کو میں نے بہت قریب سے دیکھا ہے وہ کالج کے دور میں باکسنگ کیا کرتا تھا بعد میں پولیس میں گیا

اور جلد ہی پاکستان کے ٹاپ ان کائونٹرز سپیشلسٹ میں شمار ہونے لگا ۔ عامر متین کا کہنا تھا کہ جیسے کراچی کا عزیر بلوچ پکڑا گیا اور اس کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے کہ اس کا لنک بلوچستان میں دہشتگردی سے بھی رہا اور ایک لنک اس کا گرفتار بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے بھی نکلا ہے اسی طرح رائو انوار جو کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے حوالے سے مطلوب ہیں ان کے متعلق بھی کافی انکشافات سامنے آئے ہیں اور کئی سیاستدانوں کا بھی نام ان سے تعلق کی وجہ سے سامنے آیا ہے اسی طرح عابد باکسر کے حوالے سے بھی کئی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے والے ہیں اور اس سلسلے میں لاہور کی بڑی سیاسی ، کاروباری شخصیات اور اشرافیہ خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔ عابد باکسر کا نام جعلی پولیس مقابلوں میں بندے مارنے کے حوالے سے بھی سامنے آرہا ہے اور اسی وجہ سے پنجاب پولیس کے بڑے افسرا ن بھی پریشان ہیں۔ یہ ایک کمپنی کی شکل اختیار کر گیا تھا جس میں پولیس، سیاستدان اور فلم انڈسٹری کے لوگ تھے۔ عامر متین نے عابد باکسر اور فلم اسٹار نرگس کے حوالے سے بھی خبر کا حوالہ دیا کہ جس میں عابد باکسر نے نرگس پر بیہمانہ تشدد کر کے ان کے بال مونڈھ ڈالے تھے ۔ عامر متین کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کی تفتیش شروع ہونے پر اس کے لوکل اور انٹرنیشنل لنکس سامنے آنیوالے ہیں اور بڑے بڑے سیاستدان، کاروباری حضرات اور پولیس افسران شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…