ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پہلے پلیٹ دے ماری پھر بچے کے کھلونے سے زخمی کر دیا‘‘ عمران خان نے ریحام خان کو کیوں طلاق دی، کیا وہ ان پر تشدد کیا کرتی تھیں، عارف نظامی نے ایک بار پھر چونکا دینے والی خبر دیدی

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے عمران خان اور ریحام خان کی زندگی کے پوشیدہ گوشوں کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ریحام خان سے شادی کے بعد ان سے خوفزدہ ہو گئے تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میری زندگی ایک ڈرائونی فلم کی مانند ہو چکی ہے ۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنے

پہلے شوہر پر تشدد کیا تھا۔ مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کے پہلے شوہر نے انکشاف کیا تھا کہ ریحام خان نے ان پر پلیٹ دے ماری تھی اور وہ اس پلیٹ کی زد میں آنے سے بچ گئے اور پلیٹ سیدھی دیوار پر جا لگی اور دیوار جہاں پلیٹ لگی تھی وہاں سے ٹوٹ گئی، پھر ریحام خان نے بچوں کا ایک کھلونا اٹھا کر ان کو مارا جو ان کے بازو پر لگا جس سے ان کا بازو شدید متاثر ہوا۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نہایت سخت خاتون ہیں ، انہوں نے ریحام خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر بریک کی تھی تو اس وقت ایک نجی ٹی وی کے اینکر ستار کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے مجھے بے نقط سنائی اور کہا تھا کہ عارف نظامی مجھ سے جیلس ہیں کہ ایک نوجوان خاتون ان کا روزگار خراب کرنے آگئی ہے ایسی مکھیوں کو تو میں بائیں ہاتھ سے مسل کر رکھ دیتی ہوں۔واضح رہے کہ عارف نظامی ہی وہ پہلے صحافی تھے جنہوں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر بریک کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں کا نکاح ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ خبر بریک ہونے کے بعد عمران خان نے شادی کی تردید کی تھی جبکہ ریحام خان نے عارف نظامی کی خبر کو ایک انٹرویو کے دوران من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان پر پروفیشنل جیلسی کا الزام عائد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…