پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا اور انہیں رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔الیکشن کمیشن نے ضیاء اللہ آفریدی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے عمران خان کے ریفرنس پر 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور ضیا اللہ آفریدی کو رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔

ضیااللہ آفریدی کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی جس پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا جبکہ انہوں نے کسی اور پارٹی میں بھی شمولیت اختیار نہیں کی۔دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ضیاء اللہ آفریدی نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا اور ضیاء اللہ آفریدی کو رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔درخواست گزار یوسف علی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران بے ضابطگی کی گئی اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے خلاف پارٹی آئین میں تبدیلی کی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیا جائے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ووٹوں کی تفصیلات اور بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہونے والے نتائج بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…