پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا ٗ5 سالہ بچی اور10 سالہ بچے کوزیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،ٗپولیس کی بروقت کارروائی ٗ ملزمان گرفتار ،شرمناک انکشافات

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی /لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور لکی مروت میں بالترتیب 5 سالہ بچی اور 10 سالہ بچہ مبینہ ریب کا شکار ہوگئے تاہم پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا.میڈیا رپورٹ کے مطابق صوابی کے تحصیل یارحسین میں سلمان نامی شخص نے دو روز قبل پانچ سالہ معصوم گل پانژہ کو اس وقت مبینہ ریپ کا نشانہ بنایا جب وہ سرسوں کے کھیت میں کام کر رہی تھی ٗ

مبینہ ملزم نے 5 سالہ بچی کو اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی تاہم بچی نے پولیس کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا ٗبچی کے والد کی رپورٹ پر صوابی کی تحصیل یارحسین کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے 7 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔تحصیل یار حسین کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عبدالعلی نے بتایا کہ ملزم کی عمر تقریباً 17 سال ہے جسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا جبکہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا بھی کی جائیگی۔دوسری جانب لکی مروت میں سرائے نورنگ کے علاقے ممہ خیل میں دس سالہ بچے کو دو افراد نے ریپ کا نشانہ بنایا۔ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ٗ اس کا دوسرا ساتھی تاحال فرار ہے تاہم لکی مروت میں نورنگ پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے کا میاب کارروائی کرتے ملزم کے دوسرے ساتھی کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور لکی مروت میں بالترتیب 5 سالہ بچی اور 10 سالہ بچہ مبینہ ریب کا شکار ہوگئے تاہم پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…