اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان میں ناکام ہیں اور آپ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان ۔۔! بلاول بھٹو چھاگئے،امریکی ٹی وی اینکر کے سوال کا ایسا جواب کہ اس کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں بلکہ امریکہ نے بنائے اور افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلاافغان،امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ

نہیں کر سکے اور آپ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی فوکس نیوز کو انٹرویو کے دوران دہشت گردی کے سوال پر لاجواب کر دیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ نے مجاہدین کی مدد کیلئے پاکستان کی ریاست کو مجبور کیا،میری ماں نے صدر بش کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ نجی لشکر نہ بنائے،میری ماں نے بش کو کہا تھا کہ ایسی بلا مت بناؤ جو بعد میں آپ کے گلے پڑ جائے،دہشتگردوں نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کا قتل کیا ہے،دہشتگردی کی اس جنگ میں اتنے امریکی نہیں مرے جتنے پاکستانی شہید ہوئے،پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے کم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 75 فیصد علاقہ آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں،افغان،امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے،آپ توقع کرتے ہیں پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے 30ارب ڈالر کا طعنہ دے کر مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں، ہمیں امداد نہ دینا امریکہ کا حق ہے لیکن کولیشن سپورٹ فنڈ کیسے روکا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…