ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے والی کم عمر نومسلم لڑکی مسیحی والدین کے حوالے کردی گئی،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی کم عمر نومسلم لڑکی کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں کم عمر نومسلم لڑکی کی پسند کی شادی کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے بارہ سال کی عیسائی لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے پسند کی شادی کی ہے ٗ لڑکے نے بیان دیا کہ لڑکی مسلمان ہوچکی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق بچی کی عمر ساڑھے بارہ سال ہے ٗ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لڑکی سے اسلام سے متعلق سوالات کیے تاہم لڑکی عدالت کو اپنے اسلام کے حوالے سے مطمئن نہ کرسکی جس پر عدالت نے بچی کو اس کے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ این جی اوز اسی وجہ سے اسلام کو بدنام کرتی ہیں ٗبچی کیسی مسلمان ہوئی ہے کہ اسے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی معلومات نہیں۔ درخواست گزار بچی کے والدین کے وکیل نے کہا کہ بچی کم عمر ہے ٗ اگر بالغ ہوتی تو ہمیں اعتراض نہیں تھا، جن تین ملزمان کی ضمانت ہوئی ان کے خلاف اپیل ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔عدالت نے اس موقع پر لڑکے کے والدین کی بھی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اپنے بیٹے کے جرم میں برابر کے شریک ہیں ٗپاکستان میں اقلیتوں کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے مسلمانوں کے، ایسے عمل سے اسلام کی بدنامی ہوتی ہے، بارہ سال کی بچی کو ویلنٹائن ڈے کا تو پتہ ہے عید الاضحی کا نہیں،عدالت نے بچی والدین کے حوالے کرتے ہوئے کیس فیملی کورٹ کو بھیج دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…