پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین کے بعد’’پرپل لائن میٹرو ٹرین‘‘ منصوبے کا بھی اعلان کردیاگیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالی معاونت سے پنجاب بھر میں مزید عوامی فلاحی منصوبے مکمل کریں گے،500ملین ڈالر کے ترقیاتی فنڈسے صوبہ میں آبپاشی اور توانائی کے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ۔کنٹری ڈائریکٹر پاکستان پریذیڈنٹ ژی ہونگ یانگ کی قیادت میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 5رکنی اعلی سطح وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا

کہ گریٹر تھل کنال اور گریٹر چولستان کنال کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے چولستان اوردیگر علاقوں میں ہزاروں ایکڑ اراضی کو کاشتکاری کے قابل بنایا جاسکے گا۔ائیر پورٹ اور دیگر جدید سہولتوں کی فراہمی سے چولستان کا خلیجی ریاستوں سے مواصلاتی رابطہ بہتر ہوگا۔ چولستان کے درمیان میں نہر او رسیلابی پانی کو محفوظ کرنے کے لئے آبی ذخائر بنائے جائیں گے ۔چولستان کے صحرا کو سرسبز وشاداب وادی میں بدل دیں گے۔ چولستان پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے فوڈ باسکٹ بنے گا۔ وزیراعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ کا تعاو ن قابل تحسین ہے۔پنجاب میں اگلے پانچ سال کے دوران عوامی فلاح وبہبود کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ کے مالی اشتراک کا خیر مقدم کریں گے۔انرجی او راریگیشن کے متعدد منصوبوں کے لئے پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک مالی شراکت دار ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لئے شب وروز محنت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔تعلیم ، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں مثالی ترقی کے ساتھ پنجاب تمام صوبوں میں سر فہرست ہے ۔تعلیم، صحت ، ٹریفک مینجمنٹ پلاننگ ، اربن ٹرانسپورٹ ، سوشل سیکٹراور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ایشین ڈویلپمنٹ کے مالی او رفنی تعاون سے عوامی مسائل حل ہوں گے

اور انہیں ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔وزیراعلی نے ایشین ڈویلپمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے متعد د اختراعی اور تاریخی منصوبوں کا ذکر کیا۔وزیراعلی نے بتایا کہ کولڈچین پراجیکٹ کے ذریعے فیکٹری سے ہسپتال تک ادویات کی فراہمی کوئیر کمپنی کے سپرد کئے جا رہے ہیں جس سے ادویات کی فراہمی کے عمل کو شفاف ترین بنانے میں مدد ملے گی۔پی کے ایل آئی کی طرز پرملتان میں امراض گردہ کے ہسپتال میں بھی دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرنے والے

پاکستانی ڈاکٹروں کو کام کرنے کی دعوت دی جائے گی اور انہیں بہترین سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلی نے کہاکہ صوبے کے تمام علاقوں میں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مزید 50موبائل ہیلتھ یونٹ بھی فراہم کئے جائیں گے اور بڑے شہروں با لخصوص لاہور میں مقیم سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی دوردراز دیہی علاقوں میں آمد ورفت کے لئے ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرائی جائے گی۔ وزیراعلی نے کہاکہ حکومت پنجاب شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سرکاری سکولوں میں

طالبات کو ہزار روپے سکالر شپ دے رہی ہے اسی طرح پیف کے ذریعے مستحق مگر ہونہار طلبا کو اعلی تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم کے لئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں زرعی پیداوار میں اضافے اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کاشتکاروں کو خصوصی ایپ سے مزین موبائل فون بھی فراہم کئے جا رہے ہیں،اسی طرح ہنر مند نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے بلاسود چھوٹے قرضوں کی سہولت کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

لاہورمیں اورنج لائن پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے پرپل لائن میٹروٹرین کا منصوبہ بھی شروع کیا جائیگا۔وزیراعلی نے کہاکہ مجھے پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام بھی اتنے ہی عزیز ہے جتنے پنجاب کے لوگ ہوسکتے ہیں ۔خیبر پختونخوا کی حکومت پشاور میں میٹروبس سروس کے لئے ہماری فنی تعاون کی پیشکش بروقت قبول کر لیتی تو آج یہ منصوبہ مکمل ہو کر عوام کو سہولت فراہم کررہا ہوتا لیکن افسوس ایسا نہیں کیا گیا۔ہم پاکستان بھر کے تمام شہروں میں

میٹروبس سروس کے آغاز کے لئے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔دیگر صوبے ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستان میں مقیم کنٹری ڈائریکٹر ژی ہونگ یانگ نے وزیراعلی پنجاب کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کا ترقیاتی ویژن قابل تحسین اور دوسروں کے لئے مثالی سمجھا جاتاہے۔پنجاب میں تعلیم، صحت، انرجی اور دیگر شعبوں میں اختراعی منصوبے مثبت تبدیلی کا باعث بن رہے ہیں۔ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے

پنجاب کے لئے مالی اشتراک ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے لئے اعزاز کے مترادف ہے ۔ صوبے میں پائیدار ترقی کے لئے شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ملاقات میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری مختلف شعبوں میں منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد میں مختلف شعبوں کے سربرا ہان ڈونتھ والٹن، شوکت شفیع،اسدعلی اور شوذب علی بھی شامل تھے جبکہ چےئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جہانزیب خان،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی سبطین فضل حلیم اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…