پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اپنی خود مختاری کھو رہا ہے، ایسی کیا مجبوری ہے کہ کسی ملک کی جنگ لڑرہے ہیں؟‘ عمران خان نے اصل وجہ بتادی

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جس تیزی سے قرضے لے رہی ہے اس سے پاکستان اپنی خود مختاری کھو رہا ہے، دو مرتبہ امریکہ کے فرنٹ لائن اسٹیٹ بنے اگر معاشی طور پر مضبوط ہوتے تو کیوں کسی ملک کی جنگ لڑتے، پاکستان کو اس وقت بیر وزگاری اور برآمدات میں کمی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے ،سو ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے سے 10لاکھ افراد بیروزگار ہو ئے جس کا مطلب ہے کہ حکومت غلطی کر رہی ہے

جس سے برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ،ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور آمدن بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے دفتر میں بز نس کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، مرکزی رہنما اسد عمر ، اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز ، اپٹما کے چیئرمین عامر فیاض نے بھی خطاب کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے بزنس کمیونٹی کی دکھ بھری باتیں سنی ہیں ۔میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، میں واحد سیاستداہوں جس نے بیس سال باہر کمائی کی لیکن سب کچھ بیچ کر پاکستان آیا ۔ جن لوگوں نے آج تک کوئی کمائی نہیں کی ان کی باہر کے ممالک میں اربوں روپے کی پراپرٹی ہے ۔ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ، خیبر پختوانخواہ میں جو ساڑھے چار سال کا تجربہ حاصل ہوا اس سے معلوم ہے کہ اس ملک میں میرے اندازے سے بھی زیادہ پوٹینشل ہے۔ انہوں نے اقتصادی ترقی کے حوالے سے ترکی صدر طیب اردگان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دفتر میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈ و آفس قائم کیا جبکہ ہمارے لیڈرز کے ذہن میں ہے کہ امداد ملے۔ اسی وجہ سے ہماری خارجہ پالیسی دباؤ میں ہے ۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ اسی لئے تکمیل تک پہنچ سکا کیونکہ ہمارے ڈونرز اسے مکمل ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔

جب تک اداروں کو مضبوط نہیں کریں گے تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست ٹیکسز اس لئے اکٹھے نہیں کئے جاتے کیونکہ ایف بی آر ایک ادارہ نہیں بن سکا اور اسی لئے ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا نفاذ کر کے معاملات چلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ ٹیکس دینے کے لئے تیار ہیں لیکن انہیں پتہ ہے کہ ان کے ٹیکس پر عیاشی ہوتی ہے اس لئے وہ اس سے اجتناب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات کم ہو رہی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں

بنگلہ دیش اور سری لنکا ہم سے آگے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں ایک ارب درخت لگائے ہیں جنہیں عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ یہ درخت اشتہاروں میں نہیں بلکہ زمین پر لگائے گئے ہیں جبکہ یہاں پر صرف اشتہار لگتے ہیں جس میں چھوٹے اور بڑے بھائی کی تصاویر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر کلرڈیٹ اس لئے بڑھا کیونکہ غلط لوگوں کی تعیناتیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انڈسٹری کو لیول پلینگ فیلڈ دیں گے تاکہ انڈسٹری گروتھ سکے گی، لوگوں کو روزگار ملے۔

انڈسٹری کو لانگ ٹرم پالیسی دیں گے وہ اس لئے کہ میرا کوئی مفاد نہیں اور نہ ہی میری کوئی انڈسٹری ہے۔اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ آر ایل این جی معاہدے کا پرسوں سپریم کورٹ میں کیس لگ رہا ہے۔ تین ماہ تک کوششیں کیں لیکن اس معاہدے کی کوئی دستاویزات نہیں ملیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاہدے کی کوئی دستاویز ہی نہیں۔ دبئی سے ایک شخص نے کچھ دستاویزات دی ہیں جو عدالت میں پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ین ایکسپورٹرکو ہی متعلقہ وزارت کا وزیر بننا چاہیے ۔

اگر منی لانڈرنگ کرنے والے کو سہولت دیں گے تو ملک کے یہی حالات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بیس سال بعد یہاں پر آیا ہوں لیکن آپ کے چہروں پر رونق نہیں ہے ۔ آپ صحیح آدمی کی بجائے غلط آدمی کے پیچھے کھڑے ہوں گے تو بال تو ٹھپا کھائے گی۔ عمران خان بہترین ہے اس کے پیچھے کھڑے ہوں اور اس کا ساتھ دیں۔اسد عمر نے کہا کہ اپٹما سے تجاویز لے کر ٹیکسٹائل پالیسی ڈرافٹ کی ہے

اور انڈسٹری کو جن چیزوں کی ضرورت ہے پالیسی میں انہی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے جس سے نہ صرف اقتصادی مسائل پیدا ہوں گے بلکہ ملکی سالمیت کو بھی مسائل درپیش ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ خطے کے مقابلے پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں ۔ ہماری پالیسی میں بجلی کے نرخ 7.5سینٹ جبکہ گیس کے لئے فی ایم ایم بی ٹی یو 6.6ڈالر تجویز کئے گئے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…