پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

کراچی کے 50 لاکھ باشندے عارضہ قلب میں مبتلاہو گئے، انتہائی افسوسناک وجوہات سامنے آ گئیں

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کے 50 لاکھ باشندے عارضہ قلب کا شکار بن گئے ، جس کی بڑی وجوہات میں طرز زندگی میں تبدیلی،ناقص خوراک اور مسائل کے انبار سے پیداہونے والا ذہنی دباو بتایا جاتا ہے۔

اس ضمن میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے چیف ایگزیکٹو ندیم قمر شاہ کا کہنا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی یومیہ اسپتال آمد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس کے باعث شام کے اوقات میں بھی اوپی ڈی کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں میں کھانوں کا بڑھتا رجحان بھی دل کے امراض بڑھانے کی ایک وجہ ہے جہاں جانوروں کی چربی سے تیار ناقص کوکنگ آئل کھانوں میں استعمال ہورہا ہے جو جسم میں جاکر سانس کی نالیوں میں جم جاتا ہے۔اسی طرح پیدل نہ چلنا لائف اسٹائل میں تبدیلی اور ناقص خوراک مرض کے پھیلاؤکی بڑی وجہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دل کے مریضوں کو فوری طبی امداد کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل ایمرجنسی سینٹر قائم ہیں جبکہ لاڑکانہ،نوابشاہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی امراض قلب سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر کو مخیر حضرات کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…