پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نکاح و طلاق ڈرامہ کی آڑ میں نام نہاد اشرافیہ نے کتنی حوا کی بیٹیوں کی تذلیل کی، سیمل راجہ نے تمام ثبوت وزیراعظم ، چیف جسٹس کو بھجوا دیے

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیو ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن سیمل راجہ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء بشارت راجہ کی مجھ سمیت تمام شادیوں اور پری گل آغا کی طلاق سے متعلقہ تمام دستاویزی، آڈیو،ویڈیو ثبوت و تصاویر صدر، وزیر اعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر کو بھجوا دئیے۔اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نکاح و طلاق ڈرامہ کی آڑ میں نام نہاد اشرافیہ اور ان کی پشت پناہی کرنے والے انھی کی طرح کے گارڈ فادرز کے ہاتھوں اب تک نہ جانے کتنی

حوا کی بیٹیوں کو تذلیل،ظلم و زیادتی کا شکار ہونا پڑا۔نام نہاد اشرافیہ کے ٹولے نے اپنے گناہ اور مکروہ چہرے بے نقاب ہونے سے بچانے کے لئے ریاستی اداروں کو تباہ کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بشارت راجہ کی اپنے سمیت تمام شادیوں اور پری گل آغا سے طلاق کی تفصیلات دستاویزی ، آڈیو ، ویڈیو اور تصویری ثبوت صدر پاکستان،وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف ،سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل، ایف آئی اے ، پولیس سمیت ملکی اداروں کے سربراہان چئیرمین سینٹ، ممبران سینٹ، چاروں صوبائی وزراء اعلی و گورنر،، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی و تمام صوبائی اسمبلی،وزراء و ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،چئیرمین نیب، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ میڈیا ہاوسز کے مالکان، چیف و رزیڈنٹ ایڈیٹرز، چیف رپورٹرز، کالم نگار ، اینکر پرسن، انسانی حقوق کی تنظیموں و دیگر کو بھجوا کر خود اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلسازوں کے ٹولے کی جھوٹی اخباری مہم نہ پہلے اور نہ ہی اب حقائق کو تبدیل کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ نکاح و طلاق جیسے حساس مذہبی معاملات کی آڑ میں حوا کی بیٹیوں کے استحصال اور انکی زندگیاں برباد کرنے والے نام نہاد شریف زادے اپنے ہاتھوں اپنی منکوحہ بیوی کی تذلیل کر کے نہ صرف ایک عورت سے اس کی پہچان چھینتے ہیں۔بلکہ اس کو معاشرے کی نظروں میں گالی بنا دیا جاتا ہے۔ حوا کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے اشرافیہ اپنی کالی کرتوتیں چھپانے کیلئے قتل کروا کراپنے گناہ منوں مٹی تلے دبوا دیتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…