جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

مردان کے بعد صوابی میں بھی افسوسناک واقعہ ایک اور پانچ سالہ بچی جنسی زیادتی کی بھینـٹ چڑھ گئی

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں ننھی اسما کے بعد اب صوابی میں بھی ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا، پانچ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی، پولیس نے بچی کے باپ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کےعلاقے یار حسین میں پانچ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے بچی کے باپ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی عمر 16سال بتائی جاتی ہے۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پانچ سالہ بچی کو کھیتوں میں

جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنسی زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو دھمکی دیتے ہوئے واقعہ سے متعلق کسی کو نہ بتانے کا کہا تھا۔ پولیس نے بچی کے باپ کی شکایت پر فوری طور پر بچی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا میڈیکل کیا گیا ہے جس کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو بچی اور اس کے والد کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم کی عمر 16سال بتائی جاتی ہے۔  پولیس نے مقامی عدالت میں ملزم کو پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…