منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان جس کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ امڈ کر آجاتے ہیں وہ جب عمران خان کا آٹو گراف لینے گئے تو کپتان نے ان کیساتھ کیا سلوک کیا؟بالی ووڈ بادشاہ برسوں پرانا واقعہ سب کے سامنے لے آئے

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کے کروڑوں مداح ہر وقت بے چین رہتے ہیں وہ شاہ رخ خان پاکستان کے سابق کرکٹ سٹار اور کپتان تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان کے پرستار ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار جب وہ عمران خان کا آٹو گراف لینے ان کے پاس گئے تو عمران خان نے انہیں آٹو گراف کے بدلے ڈانٹ پلا کر بھگا دیاتھا۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا آٹو گراف لینے کیلئے گھنٹوں انتظار کرتے رہے تھے۔ واقعہ سناتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرکٹ سیریز کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے اور دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا، میں بھی وہیں موجود تھا اور انتظار کررہا تھا کہ عمران خان فارغ ہوں اورمیں ان سے آٹوگراف لے سکوں۔ اس وقت عمران خان زیادہ اسکور نہ کرسکےاور جلدی آؤٹ ہوگئے تھے اور شاید اسی وجہ سے تھوڑی پریشانی کا شکار تھے جب میں ان سے آٹوگراف لینے گیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور آٹوگراف دئیے بغیر چلے گئے جس کی وجہ سے میں مایوس ہوگیا۔واقعہ سنانے کے بعد شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد بھی وہ اب تک عمران خان کے بہت بڑے فین ہیں اور ان کو پسند کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…