اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے انکشاف کیا ہے کہ سوئس بینکوں میں پڑے ہوئے 200ارب ڈالر پاکستانیوں نے نکلوا لئے ہیں ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور جنوری سے
سوئس حکام کے ساتھ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے خفیہ اکائونٹس سے متعلق معلومات کا تبادلہ جاری ہے تاہم پاکستان معاہدے کے تحت ماضی میں ان بینکوں اور بینک اکائونٹس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بینکوں میں پڑےپاکستانیوں کے 200ارب ڈالر اب ان بینکوں میں موجود نہیں ، یہ پیسہ وہاں سے نکلوا لیا گیا ہے۔