پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

کراچی میں چینی باشندے کا قتل، قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیر چین خود میدان میں آگیا، پاکستان سے کیا مطالبہ کردیا

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چینی شہری کی ہلاکت کا معاملہ، چین نے جلد معاملہ حل اور ملزموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا، کیس پر پیشرفت پر نظر رکھنے کا بھی اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کراچی میں چینی شہری کی ہلاکت کے معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے

اسے چینی شہریوں کے خلاف انتہا پسندان اور پرتشدد کارروائی قرار دیا ہے۔ جینگ شوانگ نے مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کو جلد حل اور ملزموں کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کیس پر پیشرفت پر نظر رکھیں گے جبکہ ہلاک شہری کے لواحقین کی موثر مدد کی جائے گی۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں وہ ملک میں چینی اداروں اور عملے کے تحفظ کے لیے انتظامات جاری رکھے گا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ میں ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں چینی قونصل جنرل سمیت سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چینی شہری کی کراچی میں ہلاکت کے معاملے میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق چینی قونصل جنرل کو بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں ایک چینی شہری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جس کی قتل سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی شہری اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ مارکیٹ میں موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…