پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عابد باکسر تو کچھ نہیں، دبئی سے لاہور انڈرورلڈ ڈان باسط چیمہ بھی گرفتار، کس ن لیگی رہنما کا بھائی ہے؟کس کے کہنے پر اجرتی قاتلوں کے ذریعے لوگوں کو مرواتا رہا؟بڑے بڑے نام بے نقاب ہونے لگے

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور انڈر ورلڈ ڈان باسط چیمہ کی دبئی میں گرفتاری کے بعد وطن واپسی، محمد عادل اور احمد محمود کو پولیس لاہور لے آئی، عابد باکسر کی گرفتاری کی اطلاعات نے بھی ہلچل مچا دی۔نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی اطلاعات ہیں جبکہ لاہور انڈر ورلڈ میں ٹاپ 10میں

شامل ڈان باسط چیمہ کو پولیس دبئی میں گرفتاری کے بعد وطن واپس لے آئی ہے ، باسط چیمہ کے ساتھ محمد عابد اور احمد محمود بھی گرفتاری کے بعد پاکستان لائے جانے والوں میں شامل ہیں۔ یہ ملزمان پاکستان میں قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں، رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک درخواست بھیجی گئی تھی جس میں 172افراد کا نام شامل تھا جو یہاں مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور دبئی ، ملائیشیا، انگلینڈ اور دیگر ممالک میں فرار ہو چکے تھے ۔ ان افراد کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے اور انٹرپول سے رابطوں کیلئے کہا گیا تھا۔ ان 172افراد میں عابد باکسر، باسط چیمہ، محمد عادل اور احمد محمود کے نام بھی شامل تھے۔ عابد باکسرپنجاب پولیس میں ان کائونٹر سپیشلسٹ ہونے کے حوالے سے شہرت رکھتا تھا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بیرون ملک سے انٹرویو دیتے ہوئے عابد باکسر نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کہنے پر کئی لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا تھا۔ عابد باکسر پر تین قتل، تین قبضہ کے مقدمات سمیت 22مقدمات درج ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی سے گرفتار ہونے والا باسط چیمہ جو کہ لاہور انڈر ورلڈ میں ٹاپ ٹین میں شمار کیا جاتا ہےن لیگ لاہور کے مقامی رہنما اویس چیمہ کا بھائی ہے۔ اویس چیمہ حلقہ این اے 120جو کہ

نواز شریف کا حلقہ مانا جاتا ہے جس میں ان کی نا اہلی کے بعد ان کی اہلیہ کلثوم نواز نے الیکشن لڑا تھا کی یونین کونسل کا چیئرمین ہے ۔ اس نے ن لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات لڑا تھا ۔ باسط چیمہ کے علاوہ محمد عادل اور احمد محمود کو بھی دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے۔ یہ افراد دبئی سے بیٹھ کر پاکستان میں گینگ چلا رہے تھےاور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں

ان کے گینگ اجرتی قاتلوں کے طور پر کام کرتے تھے ، یہ افراد بھتہ بھی وصول کرتے تھے جس کے لئے یہ دبئی سے لوگوں کو فون کر کے رقم کی ڈیمانڈ کرتے تھے۔ڈیمانڈ پوری نہ کرنے والے کو یہاں موجود اپنی گینگ کے کارندوں کے ذریعے قتل کروا دیا کرتے تھے جبکہ لوگوں سے پیسے لیکر یہ ان کے مخالفین کو مروا بھی رہے تھے جو کہ باقاعدہ ایک بہت بڑا مافیا بن چکا تھا جس

کے بعد پولیس نے اقدامات اٹھانا شروع کئے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ باسط چیمہ ، محمد عادل ، احمد محمود کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور ان سے لاہور میں پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ محمود عادل اور احمد محمود کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس باسط چیمہ ، محمد عادل اور احمد محمود سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ انہوں نے کن شخصیات کے کہنے

پر پیسوں کے عوض اپنے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں ان کے مخالفین کو مروایا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…