بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے ٗ احسن اقبال

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے ٗاقتصادی ترقی کے ذریعے ہی امن و استحکام کو پائیدار بنایا جا سکتا ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ امن کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں عالمی جیو پولیٹیکل خطرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹتی دنیا میں اشتراک کے سوا تمام راستے انتشار کے ہیں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکے ہیں اور سیکیورٹی کے خطرات علاقائی نہیں رہے بلکہ پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ عالمی اتحاد و اشتراک سے ہی کیا جا سکتا ہے اور دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پوری دنیا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار جانوں کی قربانی دی اور 120 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فورسز نے پورے ملک میں 40 لاکھ سرچ آپریشنز، 21 لاکھ 8727 کومبنگ آپریشنز اور 16 ہزار سے زائد انٹیلی جنس آپریشنز کیے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کو فروغ دیا گیا اور 4 سالوں میں پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، تمام اداروں اور قوتوں کے اشتراک سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ملی۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکا کو اتحاد اور اشتراک کی پالیسی سے ہی کامیابی مل سکتی ہے ٗ پاکستان امریکا تعلقات میں سرد مہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے ذریعے ہی امن و استحکام کو پائیدار بنایا جا سکتا ہے، امریکا اور یورپی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ امن کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں45 سے 70 فیصد علاقہ انتہا پسندوں کے قبضے میں ہے ٗ افغانستان میں داعش کا جمع ہونا پورے خطے کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ٗ پاکستان آج تک سوویت یونین کے خلاف جنگ کی قیمت ادا کر رہا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت کرتا آرہا ہے ٗکشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے اورپاکستان عالمی برادری پر بھارت کو مظالم سے روکنے کیلئے زوردیتا رہے گا۔تقریب میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خصوصی گانا چلا کربھی دکھایا گیا۔ اس دوران امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیداراستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…