ساہیوال( آن لائن ) قادر آباد کول پاور پلانٹ کے چینی اور پاکستانی ور کروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آج پھر نیو ایڈمنسٹریشن بلاک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھر نا دیا۔ منگل کو مظاہرین نے چینی اور پاکستانی زبانوں میں شدید نعرے با زی کی اور بیجنگ کمپنی کی طرف سے تین تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو معاشی قتل قرار دیا۔چینی ور کروں اور پاکستانی ور کروں نے قادر آباد کول پاور پلانٹ
کے پیداواری یونٹو ں میں کام کر نے سے انکار کر دیا اور تنخواہوں کی ادائیگی تک ہڑ تال کا اعلان کر دیا۔صبح 9بجے سے شروع ہو نے والا احتجاج بعد دو پہر پہلی شفٹ کے خاتمہ تک جا ری رہا جس سے بجلی کی پیداوار بھی متا ثر ہونے کا خد شہ ہے تاہم انتظامیہ نے مو قع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور بعد میں مظاہرین نے دھر نا اور احتجاج ختم کر دیا اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔