ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کے سخت ترین ناقد ڈاکٹر عامر لیاقت پر عدالت نے پابندی عائد کر رکھی تھی ، اب وہ کہاں اور کیا کر رہے ہیں، ایسی دھماکہ خیز خبر آگئی کہ ن لیگ والوں کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پابندی سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ

کے جج شوکت عزیز صدیقی نے عامر لیاقت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور بیانات دینے سے متعلق دائ ایک درخواست پر سماعت کی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر ٹی وی یا ریڈیو کے کسی بھی پروگرام میں شمولیت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی تھی عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کسی ٹی وی ٹاک شو، ریڈیو پروگرام، حتیٰ کہ کسی اشتہار میں بھی ٹی وی پر نہیں آ سکتے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حکمران جماعت ن لیگ پر سخت تنقید کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ پابندی لگنے سے قبل وہ نجی ٹی وی بول نیوز سے وابستہ تھے اور بول نیوز پر پروگرام کر رہے تھے۔ پابندی لگنے کے بعد عامر لیاقت منظر عام سے بالکل غائب ہو گئے تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا عامر لیاقت دوبارہ سے کس انداز میں اپنا پروگرام شروع کرتے ہیں۔عامر لیاقت اس سے قبل نجی ٹی وی جیو نیوز سے وابستہ رہ چکے ہیں اور انتظامیہ سے اختلافات کے بعد وہ بول نیوز سے وابستہ ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…