مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ، نام سامنے آگئے

7  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے 3مارچ کو ہونے والے انتخابات کیلئے پنجاب اور اسلام آباد سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ، باضابطہ اعلان (آج) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا جائے گا جن امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے ، اسلام آباد کی جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں سے مشاہد حسین سید

اورسابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد جونیجو کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، جبکہ پنجاب سے وفاقی وزیر کامران مائیکل اقلیتی نشست کیلئے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے اور نواز شریف کے داماد علی ڈار، ڈاکٹر آصف کرمانی، مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ اور مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر نزہت عامر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت چوہدری منیر کی رہائش گاہ پر منگل کو جو اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کے انتخابات کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور امیدواروں کے ناموں پر نام زیر غور آئے، جس میں یہ طے کیا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بدھ کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ان امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا، اسلام آباد سے مشاہد حسین سید کا ٹکٹ کنفرم کر دیا گیا ہے تاہم بیرسٹر ظفر اللہ اور طارق فاطمی بھی امیدوار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو مرحوم کے صاحبزادے اسد جونیجو کو اسلام آباد کی جنرل نشست سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دیئے جانے کے زیاد ہ امکانات ہیں اور انہوں نے اپنا ووٹ بھی سندھ سے اسلام آباد منتقل کرنے کا قانونی عمل مکمل کرنے کا سلسلہ بھی تیز کردیاہے ۔ علی ڈار کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں داماد پارلیمنٹ کے رکن بن جائیں گے، اس سے پہلے کیپٹن(ر)صفدر مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ڈار کو اس لئے ٹکٹ دیا جا رہا ہے کہ کیونکہ اسحاق ڈار نیب مقدمات کی وجہ سے برطانیہ میں چلے گئے ہیں اور وہاں زیر علاج ہیں اور سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات میں ایک ایک ووٹ کی اہمیت ہے اسی لئے اسحاق ڈار کی بجائے ان کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جا رہا ہے اور اگر احتساب عدالت سے اسحاق ڈار بری ہو جاتے ہیں تو علی ڈار استعفیٰ دے دیں گے اور ان کے والد اسحاق ڈار ضمنی الیکشن میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہو نے کی کوشش کریں گے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…