لاہور(آئی این پی) سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری جبکہ پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی کا سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینٹ کی 7جنرل,2ٹیکنوکریٹ,2خواتین اورایک نان مسلم سیٹ کیلئے90امیدوار الیکشن کمیشن سے فارم حاصل کر چکے ہیں جبکہ پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی کا سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے
جسکے لیے پیرحمید الدین سیالوی کے بھتیجے ورکن پنجاب اسمبلی پیر نظام الدین سیالوی نے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر سے سینٹ کے انتخابات کیلئے قاسم سیالوی کیلئے فارم حاصل کرلیے ہیں اور ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ پیر حمیدالدین سیالوی گروپ کے معاملات طے پار رہے ہیں جسکے بعد (ن) لیگ پنجاب میں سینٹ کی ایک نشست پر پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی کو سپورٹ کر یگی جبکہ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پارٹی کا پار لیمانی بورڈ ہی کر یں گا جبکہ دوسر ی طرف سینٹ امیدوار8فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، 9فروری کوامیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں ہونگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال12فروری کوہوگی، امیدوار15فروری کواپیل جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار19 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔