پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2012 میں گجرات میں ہونے والے 2 افراد کے مقدمہ قتل میں غلط طورپر ملوث اوورسیز پاکستانی تفتیش کے بعد بے گناہ قرار

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے مقدمہ قتل میں غلط طورپر ملوث کئے گئے سمندرپارمقیم پاکستانی کو تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دیدیا گیاہے۔ کمشنراوپی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ لنکاشائر ،برطانیہ میں مقیم محمد اختر نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ بعض افراد نے ان کا نام 2012 میں گجرات میں ہونے والے 2 افراد کے قتل کی ایف آئی آر میں غلط طور پر درج کروادیا ہے جبکہ اس وقت وہ برطانیہ میں تھے۔

افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ کیس ایڈیشنل ڈی جی اوپی سی ،ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کے سپرد کیاگیا جنہوں نے گجرات پولیس کی معاونت سے کیس کی تفتیش کی ۔تحقیقات کے دوران محمد اختر پر لگائے گئے الزامات درست ثابت نہیں ہوسکے جس کے بعد گجرات پولیس نے اوورسیز پاکستانی کو بے گناہ قرار دے کر اپنی رپورٹ عدالت بجھوادی ہے۔ افضال بھٹی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت اوپی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…