جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

جہلم ، 8 سالہ بچہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار ٗ بد فعلی کی تصدیق ہوگئی

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی)جہلم کے علاقے سعیلہ میں 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ابتدائی ٹیسٹ میں بدفعلی کی تصدیق ہوگئی۔پولیس کے مطابق سعیلہ میں زیر تعمیر مکان میں مزدور یاسر محمود چپس رگڑائی کا کام کر رہا تھا جس نے 8 سالہ بلال عارف کو چھت پر لے جاکر مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق بچے کے شور شرابے کی آواز سن کر اس کے اہل خانہ چھت پر پہنچے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا

ٗبعد ازں بچے کے چچا ساجد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تھانہ صدر پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سول ہسپتال میں بدفعلی کا شکار بچے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزم کے میڈیکل کے بعد نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیجے جائیں گے۔خیال رہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بچوں کے ساتھ بد فعلی اور ریپ کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔گزشتہ ماہ پنجاب کے علاقے قصور میں ایک ملزم نے کم سن زینب کو اور خیبرپختونخوا میں ایک علیحدہ واقعہ میں اسماء کو ریپ کے بعد قتل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…