پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

طلاق کے بعد عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ملک کیوں چھوڑا؟کتاب کی اشاعت کے بعد کیا کروں گی؟ ریحام خان نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا بھی اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مستقل بنیادوں پر نہیں عارضی وقت کیلئے ملک کو چھوڑا ہے ٗ کتاب کی اشاعت اور بچوں کو برطانیہ میں سیٹل کر نے کے بعد واپس آ جاؤنگی ٗطلاق کے بعد عمران خان نے موبائل پیغام میں کہا آپ کو پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں مستقل رہائش اختیار کرنی چاہیے۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان سے ملک چھوڑ نے کی وجوہات جانے کیلئے

جب رابطہ کیا گیا اور ان سے ملک چھوڑے جانے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے مستقل بنیادوں پر نہیں بلکہ عارضی وقت کیلئے ملک کو چھوڑا ہے، اور وہ کتاب کی اشاعت اور بچوں کو برطانیہ میں سیٹل کرنے کے بعد واپس وطن آئیں گی۔انہوں نے دھمکیوں سے متعلق کہا کہ انہیں کسی ایک قسم کی خاص دھمکیاں نہیں ملیں تاہم ان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک سابق کپتان نے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ عمران خان سے متعلق باتیں کرنا چھوڑ دیں۔ریحام خان نے بتایا کہ طلاق کے بعد عمران خان نے انہیں موبائل پیغام میں کہا کہ انہیں پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں مستقل رہائش اختیار کرنی چاہیے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کتاب کی اشاعت کے بعد وہ وطن واپس آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…