اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

ریحام خان کا جھوٹ بولتے ہوئے قرآن پاک پر حلف،ویڈیو سامنے آگئی، حنیف عباسی کی بات سچ نکلی، انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریحام خان کا جھوٹ بولتے ہوئے قرآن پاک پر حلف،ویڈیو سامنے آگئی، حنیف عباسی کی بات سچ نکلی، انتہائی شرمناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال6اگست کی ریحام خان کی نجی ٹی وی کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے اور کہاتھا کہ طلاق کے بعد ان کی بہت بے عزتی کی گئی ،قرآن پاک ہاتھ میں اٹھائے ریحام خان نے پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ قرآن پاک ہاتھ میں اٹھاکر کہتی ہوں کہ میرا امیر مقام یا عائشہ گلالئی سے

کوئی تعلق نہیں ،طلاق کے بعد مجھے کیوں پھنسایاجارہاہے، انہوں نے کہاتھا کہ میں سچ پر ہوں مجھے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا مجھے کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا، میں حلفیہ کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی اور امیر مقام سے کوئی رابطہ نہیں، انہوں نے اسی پریس کانفرنس میں قرآن پاک ہاتھ میں اُٹھاکرکہاتھا کہ ان کا کوئی کتاب لکھنے کا ارادہ نہیں اور نہ ہی کسی نے ان کو کتاب لکھنے کا کہا ہے ، انہوں نے کہا کہنواز شریف اور شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا لیکن اب افسوسناک طورپر ریحام خان کی قرآن پاک ہاتھ میں اُٹھا کر کی جانیوالی تمام باتیں غلط ثابت ہوگئی ہیں انہوں نے کتاب لکھنے کی بھی تصدیق کردی ہے اور تو اور اپنے بیٹے کو بھی کتاب کے سلسلے میں وصیت کردی ہے کہ اگر میں دنیامیں نہ رہی تو میری سرگزشت کتاب کی صورت میں دنیا کے سامنے آنی چاہئے ، انہوں نے اپنی کتاب کے بارے میں بتایا ہے کہ میں نے ایک کتاب لکھ لی ہے جس میں ’’بہت سے لوگوں کاپول کھل جائے گا‘‘مجھے زبان کھولنے پردھمکیاں دی گئی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں قوم کو ’’سچ‘‘ سے آگاہ کروں،سوشل میڈیا پر ان کے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھاکر حلفیہ بیان کی ویڈیو زیر گردش ہے اور ان کے مقدس کتاب ہاتھ میں اٹھاکر جھوٹ بولنے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔واضح رہے کہ حنیف عباسی نے کافی پہلے ہی ریحام خان کی جانب سے کتاب لکھے جانے کا انکشاف کردیاتھا۔‎



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…