اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کے سیکرٹری عون چوہدری ریحام خان کے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران عمران خان سے متعلق باتوں پر شدید مشتعل ہوگئے ، ٹوئٹر پر اپنے ردعمل نے ریحام خان کو دھمکی دے ڈالی، اپنے ٹویٹس میں عون چوہدری نے دھمکی دی کہ اگر ریحام خان خاموش نہ رہیں تو وہ ان کو بے نقاب کردیں گے، عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں اور وہ خود ایسی بدنیتی پر مبنی الزامات کا جواب نہیں دیں گے لیکن اگر میں نے ریحام خان کے بارے میں کچھ کہا
تو پھر ان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، عون چوہدری نے تو اپنے دِل کی بھڑاس نکال لی لیکن اس کے جواب میں ریحام خان بھی چپ نہیں رہیں اور ایسا جواب دے دیا کہ عون چوہدری اور عمران خان ہی کیا پوری تحریک انصاف کو ہی ہلاکر رکھ دیا، ریحام خان نے صرف6الفاظ پر مبنی ایسا جملہ لکھ ڈالا جس نے کھلبلی مچادی، ریحام خان نے لکھا کہ ’’ابھی تو کچھ کہا ہی نہیں‘‘ تجزیہ نگار وں کا دعویٰ ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل ریحام خان مسلسل ایسے ’’انکشافات‘‘ کا سلسلہ جاری رکھیں گی جس سے تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور پڑے گی اور اسے الیکشن میں شدید نقصان کا سامناکرنا پڑ سکتاہے، فی الحال یہ تو واضح نہیں کہ ریحام خان نے ایسا کیاکچھ چھپا رکھا ہے جو کہ وہ بعد میں سامنے لائیں گی لیکن اب تک جو کہا اس کو ’’ابھی تو کچھ کہا ہی نہیں‘‘ قرار دینے سے یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ ان کے پاس ایسی بہت سی باتیں ہیں جو کہ تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین کو پریشان کرتی رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باعث میں پاکستان چھوڑ چکی ہوں، مجھے اور میری بیٹی کو دھمکیوں کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے میں نے اپنی بیٹی کو اسکول سے اٹھالیا، سابق کرکٹرز نے مجھے عمران خان سے دور رہنے اور ان سے کسی قسم کا خطرہ مول نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں ریحام خان نے کہا کہ دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہوں، دھمکیوں کے باعث بیٹی کو بھی اسکول سے نکالنا پڑا، جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں، اس بات کا مجھے شدید غصہ ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کر سکتی، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ ریحام خان دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں بیٹھ کر اپنی لڑائی نہیں لڑ سکتی، سابق کرکٹرز نے مجھے پاکستان چھوڑنے اور عمران خان سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور عمران خان سے کسی قسم یک لڑائی مول نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔